بنوں : فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن میں آٹھ دہشتگرد ہلاک، میجر سمیت تین جوان شہید

بنوں : فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن میں آٹھ دہشتگرد ہلاک، میجر سمیت تین جوان شہید

کے پی کے ضلع بنوں میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں آٹھ خوارج ہلاک اور سات زخمی ہوگئے جب کہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں پاک فوج کے میجر اور دو فوجی جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سییکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر بنوں کے علاقے بکا خیل میں آپریشن کیا، جسکے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے تلاش کیا۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں آٹھ خوارج ہلاک جب کہ سات زخمی ہوئے جب کہ پاک فوج کے نائیک آزاد اللہ ، میجر عاطف خلیل اور، غضنفر عباس نے جام شھادت نوش کیا۔

شھید میجر عاطف خلیل کی عمر(31)سال اور وہ سدھنوتی آزاد کشمیر کے رہائشی تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونیوالے دو جوانوں میں نائیک آزاد اللہ تھے، جنکی عمر(36) سال اور وہ ضلع کرک کے رہائشی تھے جب کہ شہید لانس نائیک غضنفر عباس کی عمر (35) سال اور وہ ضلع لیہ کے رہائشی تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی دوسرے خارجی کو ختم کرنے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز دھشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں

۔دوسری جانب بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر (29) اور 30 اکتوبر کو آپریشن کیا جسکے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 1 خارجی ہلاک جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کے پاس سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جب کہ علاقے میں موجود کسی اور خارجی کو بے اثر کرنے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنیکی کوششوں کو ناکام بنانےکیلئے پرعزم ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں