پاکستانی ٹریکٹرز کی پہلی کھیپ تنزانیہ پہنچ گئی
مشرقی افریقہ میں تجارت کو فروغ دینے کی جانب اہم قدم، پاکستانی ٹریکٹرز کی تنزانیہ میں طلب میں اضافے کا امکان ہوا ، پاکستان کی برآمدات کے شعبے میں نمایاں اضافہ، لاہور سے بنے ٹریکٹرز کی پہلی کھیپ تنزانیہ پہنچ گئی ۔وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کوششوں سے پاکستان کی مشرقی افریقی منڈیوں میں کامیاب رسائی کی. پاکستان ہائی کمیشن نیروبی کی معاونت سے تنزانیہ میں پاکستانی ٹریکٹرز کے فروخت کے مواقع میں اضافہ ہوا .ماسائی ٹریکٹا کمپنی لمیٹڈ تنزانیہ میں پاکستانی ٹریکٹرز کی تقسیم میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے . پاکستان اور تنزانیہ کے درمیان تجارتی تعلقات میں مضبوطی، مزید ٹریکٹرز کی برآمد متوقع ہے