پی پی کے رہنما منظور وسان نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی سے متعلق نئی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سردیوں کے بعد گرمیاں بھی جیل میں گزارینگے،اپنے ایک بیان میں منظور وسان کا کہنا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم میں 18 ویں آئینی ترمیم کی شقیں بھی شامل ہیں، 26 ویں آئینی ترمیم سے عدلیہ اور عوام سمیت کسی کا نقصان نہیں ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پر اسٹیبلشمینٹ کیساتھ ہونے کا الزام غلط ہے، پیپلزپارٹی جمہوریت پسند پارٹی ہے ہم عوام کے ساتھ ہیں اور عوام کے ساتھ رہینگے .منظور وسان نے کہا کہ عمران خان بڑی ٹربل میں ہیں، وہ سردیاں جیل میں گزارنے کے بعد گرمیاں بھی جیل میں گزارینگےانھوں نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے میں امن وامان قائم رکھنے میں سرگرم عمل ہے، ہم پنجاب کے علاقوں میں دریائے سندھ سے 6 نئی نہریں نکالنے کی حمایت نہیں کرتے۔منظور حسین وسان نے کہا کہ نئے تعلیمی ادارے قائم کرنے سے تعلیم پروان چڑھے گی،
تعلیم دوست افراد تعلیمی ادارے کھولنے کی طرف توجہ دیں، پاکستان لا کالج کی جدید ترین عمارت دیکھ کر خوشی ہوئی، ماضی کی تاریخ بتارہی ہے کہ خیرپور قدیم دور سے شاہکار علمی و ادبی شہر رہا ہے، علاقے کے نوجوان پاکستان لاکالیج میں پڑھ کربڑے قانوندان بنیں گے۔واضح رہے کہ یکم اکتوبر کو منظور وسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے محسوس ہورہا ہے بانی پی ٹی آئی کچھ عرصہ مزید جیل میں رہینگے، بانی پی ٹی آئی اسلام آباد اور مری کی ٹھنڈی ہواؤں میں پھنس چکے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی احتجاج کروا کر اپنے لیے ریلیف لینا چاہتے ہیں
مگر ریلیف دینے والے بھی بڑے پکے ہیں وہ پریشر میں نہیں آئینگے.، وزیراعلی کے پی نے بھڑکیں مارکرعمران خان اور پارٹی کو نقصان پہنچایا ہے۔منظور وسان نے پیش گوئی کی تھی کہ حکومتی سسٹم چلے گا، مگر چہرے تبدیل ہونگے، شہباز شریف سمجھدار آدمی ہیں موجودہ حالات میں اگر کچھ کمال دکھا گئے تو بچ جائینگے.