قیدی وینز پر حملہ پولیس نے خود کروایا ہے، شیخ وقاص اکرم کی وضاحت

قیدی وینز پر حملہ پولیس نے خود کروایا ہے، شیخ وقاص اکرم کی وضاحت

پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے الزام لگایا ہے کہ قیدی وینز پر حملہ پولیس نے خود کروایا ہے۔مزید تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پولیس وینز پر حملے سے متعلق شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہمارے ورکرز کی ضمانت ہوگئی تھی دوسرے مقدمے میں گرفتاری ڈالی جارہی ہے، پولیس کارکنان کو اٹک جیل منتقل کررہی تھی۔انھوں نے کہا کہ پولییس نے فیصل ٹاؤن کے قریب گاڑیاں موڑ کر خود کارروائی کی۔شیخ وقاص اکرم نے الزام عائد کیا کہ قیدی وینز کھڑی کرکے متعلقہ ایس ایچ او شبیر تنولی نے وین کا شیشہ توڑا، ہمارے کارکنان کو کہا گیا یہاں سے فرار ہوجاو،پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہمارے کارکنان فرار ہونے کے لیے تیار نہیں ہیں۔واضح رہے کہ سنگجانی ٹول پلازہ پر نامعلوم افراد نے دھشت گردی کے مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی کے ملزمان کی قیدی وینز پر حملہ کر دیا۔

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے بتایا کہ سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب تین قیدی وینز پر حملہ کیا گیا تاہم پولیس نے قیدیوں کو فرار کروانے کی کوشش ناکام بنا دی، تمام قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔سید علی ناصر رضوی نے بتایا کہ حملے کے بعد کچھ قیدی وین سے فرار ہوئے تھے، گاڑیوں پر حملہ کرنے والے ملزمان کی تعداد (18) سے بیس تھی، حملہ آوروں میں وزیر بہبود آبادی خیبر پختونخوا کا بیٹا بھی شامل ہے۔انھوں نے بتایا کہ تین قیدی وینز میں (82) ملزمان موجود تھے جنہیں پیشی کے بعد اٹک منتقل کیا جا رہا تھا،ا حملے میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں