بڑی خوشخبری،بجلی سستی ہوگی

بڑی خوشخبری،بجلی سستی ہوگی

نیپرا نے بجلی 86 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی۔تفصیلات کے مطابق نیپرا نے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی (86) پیسے فی یونٹ سستی کرنیکی منظوری دیدی جسکا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نیپرا نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف صارفین کو اکتوبر کے بلوں میں ملیگاانھوں نے کہا کہ جن صارفین کو بل موصول ہوچکے انہیں یہ ریلیف نومبر کے بلوں میں ملیگا، کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔نیپرا کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے نے (57) پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔

علاوہ ازیں کراچی کیلیے بجلی کی قیمت میں (16) پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کردی گئی۔کے الیکٹرک نے ستمبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرامیں جمع کرادی ، کے ای کی درخواست پر نیپرا31 اکتوبر کو سماعت کریگی.من وعن کمی سے کے ای صارفین کو 24 کروڑ 70 لاکھ کا ریلیف ملیگا.ذرائع نے کہا کہ کے ای کیلیے اگست کی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ آنا باقی ہے، کے الیکٹرک نے اگست کی ایڈجسٹمنٹ میں 51 پیسے کا اضافہ مانگ رکھا ہے۔
کے ای کیلیے جولائی کی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ بھی ابھی آناباقی ہے، کےالیکٹرک نےجولائی کی ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 3.09 روپے کا اضافہ مانگ رکھا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں