پاکستان کی 5ویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اور لیدر نمائش کا افتتاح، 52 ممالک کی شرکت

پاکستان کی 5ویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اور لیدر نمائش کا افتتاح، 52 ممالک کی شرکت

ٹیکسپو کا افتتاح وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور چیف گیسٹ وزیر تجارت جام کمال خان نے کیا گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی کی بھی ایونٹ میں شرکت ٹیکسٹائل اور لیدر کی صنعتوں میں پاکستان کا عالمی سطح پر اہم کردار ہے پاکستانی مصنوعات عالمی معیار کی ہیں، ٹیکسپو میں جدید مصنوعات کی نمائش ٹیکسٹائل اور لیدر مصنوعات پاکستان کی قومی برآمدات کا 60 فیصد حصہ ہیں، وقافی وزیر نے کہاٹیکسٹائل اور لیدر کی صنعتوں کی ترقی میں ہنر مند افراد کا کردار اہم ہے،

پاکستان کی ٹیکسٹائل اور لیدر صنعت میں اعلیٰ قدر کی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی برآمدات، پاکستانی برآمد کنندگان ماحول دوست اور شفافیت کے عالمی معیار پر پورا اتر رہے ہیں، انہو ں نے کہا کہ نیٹ زیرو پاکستان اقدام کے تحت کمپنیوں کی پائیداری کے لیے کوششیں جاری چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتیں عالمی معیار کے مطابق خود کو ڈھال رہی ہیں، حکومت کا ٹیکسٹائل اور لیدر صنعتوں کے لیے صاف توانائی اور پانی کی بچت پر زور، قومی کمپلائنس سینٹر کے قیام سے عالمی معیارات پر پورا اترنے میں مدد ملے گی،

کووڈ-19 کے دوران پاکستان کی ٹیکسٹائل اور لیدر صنعتوں کا عزم اور جدوجہد، وقافی وزیر نے کہاحکومت صنعتوں کو سستے نرخوں پر توانائی فراہم کرنے کے اقدامات کر رہی ہے، پاکستان کی برآمدات میں تیزی سے اضافہ، 2022 میں 18.86 بلین ڈالر کی تاریخی برآمدات، پاکستان کا ٹیکسٹائل اور لیدر صنعتوں کا مستقبل روشن اور پائیدار ہے، ہم ٹیکسٹائل اور لیدر صنعتوں میں مزید جدت اور تنوع لانے کے لیے کام کر رہے ہیں، ٹیکسٹائل اور لیدر صنعتوں میں حکومت کا نجی شعبے کے ساتھ قریبی تعاون ہے ،

انہو ں نے کہا کہ پاکستان کی مصنوعات عالمی منڈیوں میں مسابقت کے قابل بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں، عالمی سطح پر پاکستان کی صنعتوں کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے یہ نمائش اہم ہے، وقافی وزیر نے کہاگورنر کے پی نے جام کمال خان کو پشاور میں بھی ایک ایسی ٹکسپو کرنے کی دعوت دی۔دنیا دیکھ سکتی ہے کہ پاکستان کتنا محفوظ ملک ہے جہاں اج ۶۲ سے زیادہ ملکوں نے شرکت کی ئے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں