جسٹس یحییٰ آفریدی نئے چیف جسٹس آف پاکستان نامزد

خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دوتہائی اکثریت سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کر دیا ہے،پاکستان تحریک انصاف نے 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا تھا تاہم 9 رکنی پارلیمانی کمیٹی نے اتفاق رائے سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو پاکستان کا نیا چیف جسٹس نامزد کردیا ہے۔26 ویں آئینی ترمیم کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کا طریقہ کارتبدیل ہو گیا ہے، جس کے مطابق خصوصی پارلیمانی کمیٹی جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام کواسپیکرقومی اسمبلی کے پاس بھیجے گی جہاں سے اسپیکر قومی اسمبلی صدرکو ایڈوائس کے لیے نئے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام کی سمری وزیراعظم پاکستان کو بھجیں گے، وزیراعظم پاکستان حتمی منظوری کے لیے صدرمملکت کوایڈوائس بھیجیں گے۔چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس وقفے کے بعد شروع ہوگیا۔ وفاقی وزیراحسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ نئے چیف جسٹس کا نام ایک گھنٹے تک فائنل ہو جائے گا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں