پاک بحریہ کا آپریشن، 145 ملین ڈالر کی بھارتی ساختہ منشیات ضبط
پاک بحریہ نے کامیاب انسداد منشیات آپریشن کرتے ہوئے بھارتی ساختہ نشہ آور گولیوں کی بڑی کھیپ ضبط کرلی۔آئی ایس پی آر کے مطابق نیوی کے آپریشن کے دوران 2ہزار کلوگرام چرس، (370) کلو آئس اور (50) کلو ہیروئن ضبط کی گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں برآمد شدہ منشیات کی مالیت 145 ملین امریکی ڈالر ہے۔
آپریشن میں بھارتی ساختہ نشہ آور ممنوعہ گولیاں کی بڑی کھیپ بھی شامل ہے۔ ضبط کی گئی منشیات کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔ترجمان نیوی کے مطابق پاک بحریہ خطے کی سمندری حدود میں ہر طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلیے ہمہ وقت سرگرم ہے۔