چیف جسٹس کی تقرری، پارلیمانی کمیٹی میں کس پارٹی کے کتنے نمائندے ہونگے؟
چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی میں نمائندگی کا طریقہ کار تبدیل ہو گیا۔ ترمیم کے بعد پارلیمانی کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کی نمائندگی یکساں نہیں ہو گی۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق متناسب نمائندگی کے حساب سے کمیٹی میں نمائندگی دی جائیگی، پارلیمانی کمیٹی میں ن لیگ، پی پی اور ایس آئی سی کی نمائندگی ہو گی۔ کمیٹی میں ایم کیو ایم اور جےیوآئی کی بھی نمائندگی ہو گی۔حکمران جماعت مسلم لیگ ن کو پارلیمانی کمیٹی میں برتری ہو گی۔ ن لیگ کے قومی اسمبلی سے3، سینیٹ سے 1رکن کمیٹی میں شامل ہو گا۔
پی پی کے قومی اسمبلی سے2، سینیٹ سے 1رکن کمیٹی میں شامل کرنےکی تجویز ہے۔سنی اتحاد کونسل کے قومی اسمبلی سے 2، سینیٹ سے 1رکن کمیٹی میں شامل ہو گا۔ ایم کیو ایم کوکمیٹی کیلئے قومی اسمبلی، جےیوآئی کو سینیٹ سے نمائندگی ملیگی.پارلیمانی جماعتوں سےنام موصول ہوتے ہی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔ ن لیگ کی جانب سےنام آج ہی اسپیکر کو دیئےجائینگے اور کل تک خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل پا جائیگی.