کابینہ سے آئینی ترامیم کی منظوری قوم کو مبارک

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ سے 26 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور ہونے پر قوم کو مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلیے محنت جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 26 ویں آئینی ترامیم کے مسودے کو منظوری کر لیا گیا۔ وزیراعظم نے مسودے کی منظوری پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔کابینہ اجلاس سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور ملکی حالات کی بہتری کیلیے کابینہ نے بہترین فیصلہ کیا۔ پوری قوم کو 26 ویں آئینی ترمیم کی کابینہ سے منظوری کی مبارکباد دیتا ہوں اور عزم کرتا ہوں کہ عوام سے کیے گئے وعدے کے مطابق ملکی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے محنت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ کابینہ نے ترقی اور عوامی فلاح کے حلف کی پاسداری کر کے ملکی وسیع مفاد میں فیصلہ کیا۔ معاشی استحکام کے بعد آئینی استحکام اور قانون کی حکمرانی کیلیے سنگ میل عبور ہوا۔وزیراعظم نے اس حوالے سے اتحادی جماعتوں کےسربراہان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بلاول بھٹو، اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، محسن نقوی، رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کی کوششوں کو سراہا۔واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے اب سے کچھ دیر قبل مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم بل کی منظوری دے دی ہے یہ بل آج قومی اسمبلی اور سینیٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائیگا.

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پوری قوم کو 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر مبارکباد دی ہے

پاکستان پیپلز پارٹی عدالتی نظام میں اصلاحات لانے کے لیے عرصے دراز سے کام کر رہی تھی۔سید یوسف رضا گیلانی

اس اہم آئینی ترمیم کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور اتحادی جماعتوں نے جس جانفشانی سے کام کیا ہے وہ قابل تحسین ہے ۔ چیئرمین سینیٹ

پوری قوم اس اہم آئینی ترمیم کی منظوری پر ان کو مبارکباد دیتی ہے۔سید یوسف رضا گیلانی
اس اہم قانون سازی سے نہ صرف عدالتی نظام میں بہتری آئے گی بلکہ چاروں صوبوں کی اعلی عدلیہ کے نظام میں بھی بہتری آے گی۔ سید یوسف رضا گیلانی
لوگوں کو انصاف کے حصول میں بھی بہتری ملے گی۔ چیئرمین سینیٹ
بی بی شہید بے نظیر بھٹو بھی عدالتی نظام کی بہتری کے لیے بہت سرگرم تھیں۔ چیئرمین سینیٹ۔
آج 26 ویں ترمیم کے منظور ہونے سے شہید بی بی کا ایک اور خواب پورا ہو گیا۔ سید یوسف رضا گیلانی
اس کامیابی کا کریڈٹ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور تمام اتحادی جماعتوں کو جاتا ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی
پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لیے جانی قربانیاں دی ہیں سید یوسف رضا گیلانی
ملک کی سب سے بڑی اور عوام کی خدمت گار پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی ہے چیئرمین سینٹ۔
اس آئینی ترمیم کے پاس کرنے پر تمام اتحادی جماعتوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ سید یوسف رضا گیلانی

Author

اپنا تبصرہ لکھیں