حکومت نےمولاناکے جواب نہ آنے کی صورت میں پلان بی تیار کرلیا

حکومت نےمولاناکے جواب نہ آنیکی صورت میں پلان بی تیار کرلیا

حکومت نےمولاناکے جواب نہ آنیکی صورت میں پلان بی تیار کرلیا

وفاقی حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے جواب نہ آنیکی صورت میں پلان بی تیار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہےکہ مولانا فضل الرحمان کی طرف سے واضح جواب نہ آنے پر پلان بی تیار ہے، حکومت نے متبادل مسودہ تیار کرلیا۔ حکومت کی جانب سے چیئر مین پی پی بلاول بھٹو کو آگاہ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق بلاول کے دبئی جانے کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ آئینی ترمیم کی منظوری کے فوراً بعد وہ دبئی کے طیارے میں ہونگے.ذرائع کے مطابق بلاول اپنی ہمشیرہ بختاوراوربھانجوں سےملاقات کیلیے روانہ ہونگے.

دوسری جانب وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کہتے ہیں آئینی ترمیم پر ووٹنگ آج ہی ہوگی، ترمیم شدہ مسودہ آج کابینہ کے سامنے رکھا جائیگا.علاوہ ازیں وزیرقانون نے ایم کیو ایم وفد کو ترمیمی مسودے پر بریفنگ دی۔ وفاقی وزیراطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ ہمارے پاس بہت سے آپشنز دستیاب ہیں، آپشن اے پر عمل نہ ہوا تو بی ورنہ سی بھی موجودہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ کسی ایک آپشن کے تحت آئینی ترمیم منظور ہو جائیگی.

Author

اپنا تبصرہ لکھیں