پارلیمان کی خصوصی کمیٹی میں منظور مسودے کی تفصیلات

پارلیمان کی خصوصی کمیٹی میں منظور مسودے کی تفصیلات

پارلیمان کی خصوصی کمیٹی میں منظور مسودے کی تفصیلات

پارلیمان کی خصوصی کمیٹی میں منظور مسودے کی تفصیلات سامنے آگئیں، مسودے میں آرٹیکل 175 اے میں ترمیم تجویز کی گئی۔
مسودے کے متن میں کہا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان کی تقرری خصوصی پارلیمانی کمیٹی کرے گی، خصوصی پارلیمانی کمیٹی سپریم کورٹ کے 3 سینئر ترین ججز میں سے ایک کو نامزد کرے گی، سپریم کورٹ کے ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو ہوگی، چیف جسٹس جوڈیشل کمیشن کے سربراہ ہوں گے
متن میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے 4 سینئر ترین ججز جوڈیشل کمیشن کے ارکان ہوں گے، جوڈیشل کمیشن میں وفاقی وزیر قانون اور اٹارنی جنرل، پاکستان بار کونسل کا ایک نمائندہ ہوگا، قومی اسمبلی اور سینیٹ سے 2، 2 ارکان جوڈیشل کمیشن کے رکن ہوں گے، جوڈیشل کمیشن میں قومی اسمبلی اور سینیٹ سے حکومت اور اپوزیشن کا ایک ایک نمائندہ لیا جائے گا۔
ججز تعیناتی کے کمیشن میں ایک خاتون یا غیرمسلم رکن ہوں گے، یہ خاتون یا غیر مسلم سینیٹ میں ٹیکنوکریٹ کا الیکشن لڑنے کے اہل ہونے چاہئیں، ایسی خاتون یا غیر مسلم کی بطور رکن تقرری چیئرمین سینیٹ کریں گے

Author

اپنا تبصرہ لکھیں