بغیر لائسنس گاڑی چلانا جرم بن گیا،15لاکھ تک کا جرمانہ
بغیر لائسنس گاڑی چلانا جرم بن گیا۔ بغیر لائسنس گاڑی چلانےوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ رواں سال بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کو پندرہ لاکھ 25 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کردیے گئے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رواں سال بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کیخلاف کاروائیوں میں 1سو88 فی صد اضافہ ہوا۔ لاہور ٹریفک پولیس نے چار لاکھ 96 ہزار سے زائد شہریوں کو بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر چالان ٹکٹ جاری کئے۔ ترجمان نے بتایا کہ ٹریفک پولیس گوجرانوالہ نے ایک لاکھ 65 ہزار 402، فیصل آباد نے 1 لاکھ 46ہزار، راولپنڈی نے 1 لاکھ 30 ہزار شہریوں کو بغیر لائسنس پر جرمانے کئے.
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کا کہنا ہے کہ تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھیں۔ صوبہ بھر میں ناکہ جات لگا کر لائسنس کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔ بغیر لائسنس گاڑی موٹرسائیکل چلانیوالے حادثات کا سبب بنتے ہیں۔ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کیخلاف 2ہزار کے جرمانے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ جرمانے اور قانونی کاروائی سے بچنے کیلئے شہری اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔ شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلیے آن لائن ڈیجیٹل پورٹل خدمت مراکز اور لائسنس سینٹر کی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔ شہریوں کو محفوظ سفر فراہم کرنا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔