بھارتی وزیرخارجہ ایس جے شنکر کی9 سال بعد پاکستان آمد

بھارتی وزیرخارجہ ایس جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے۔ جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ گزشتہ نوسالوں کے بعد کسی بھی بھارتی وزیر خارجہ کا یہ پاکستان کا پہلا اعلیٰ سطحی دورہ ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ کا طیارہ نور خان ایئربیس پر لینڈ کیا ۔

انڈین وزیر خارجہ کی پاکستان میں کسی پاکستانی حکام سے ملاقات شیڈول نہیں۔بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شریک ہونگے.تفصیلات کے مطابق دونوں فریقوں نے سربراہی اجلاس کے موقع پر جے شنکر اور اسحاق ڈار کے درمیان کسی بھی دو طرفہ بات چیت کو مسترد کر دیا ہے۔اسلام آباد پہنچنے کے فوراً بعد، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے استقبال کیلئے شہباز شریف کیطرف سے دی گئی استقبالیہ ضیافت میں شرکت کرینگے.

تقریباً 9سال بعد یہ پہلا موقع ہے جب انڈین وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کرینگے. مسئلہ کشمیر اور سرحد پار دھشتگردی پر دونوں ممالک کے تعلقات اب بھی منجمد ہیں۔جے شنکر کا دورہ پاک۔بھارت تعلقات میں ایک اہم لمحہ ہوگا اور نو سال کے وقفے کے بعد کسی بھارتی وزیر خارجہ کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ اس سے قبل دسمبر 2015 میں اُس وقت کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے افغانستان پر ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ ایس جے شنکر، جو اُس وقت بھارت کے خارجہ سیکریٹری تھے، وزیر خارجہ سشما سوراج کے ساتھ اس کانفرنس میں گئے تھے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں