پی ٹی آئی نے حکومت کی پیشکش قبول کرلی، 15 اکتوبر کا احتجاج مؤخر

پی ٹی آئی نے حکومت کی پیشکش قبول کرلی، پندرہ اکتوبر کا احتجاج مؤخر

پی ٹی آئی نے حکومت کی پیشکش قبول کرلی، پندرہ اکتوبر کا احتجاج مؤخر

پی ٹی آئی کیجانب سے حکومت کی پیشکش قبول کرلی گئی ہے اور پندرہ اکتوبر کو ہونیوالا احتجاج مؤخر کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ کیاگیا، احتجاج مؤخرکرنے کا فیصلہ اسلام آباد میں ہونیوالی ایس سی او سمٹ کے باعث کیا گیا ہے۔

دریں اثنا بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ ہم کل کے پُرامن احتجاج کو مؤخر کرتے ہیں، وزیرداخلہ محسن نقوی نے حکومت کی جانب سے باضابطہ رابطہ کیا ہے۔بیرسٹرگوہر نے کہا کہ حکومت نے عمران خان کے طبی معائنے کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومتی یقین دہانی کورکمیٹی، سیاسی کمیٹی میں رکھی جسے قیادت نے تسلیم کیا، عمران خان کی معالج تک رسائی کی یقین دہانی کرائی گئی۔انہوں نے کہا کہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ آج صبح ڈاکٹرز کو اڈیالہ جیل بھجوایا جائیگا. وزیرداخلہ نے وفاقی حکومت کی ایما پر گارنٹی دی۔بیرسٹرعلی ظفر پہلے ہی عندیہ دے چکے تھے کہ احتجاج مؤخر کرنے کیلیےپارٹی میں اتفاق رائے کی کوشش کی جارہی ہے، ایس سی او کانفرنس کے باعث احتجاج مؤخرکرنے پرغور کیا جارہا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں