پاکستان میں واٹس ایپ اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک پیغام میں عوام کو خبردار کیا گیا کہ رینسم ویئر سائبر حملے کی وجہ سے اے ٹی ایم اور آن لائن بینکنگ کچھ دنوں کے لیے بند رہیں گی۔ تاہم، اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے ترجمان نور احمد نے اس دعوے کو مکمل طور پر جھوٹ قرار دیا ہے۔
شوشل میڈیا دعویٰ:
17 اگست کو سوشل میڈیا پر ایک صارف نے کہا کہ پاکستان میں رینسم ویئر حملے کے باعث اے ٹی ایم اگلے چند دن بند رہیں گے، لہٰذا آن لائن لین دین نہ کریں۔
حقیقت:
تحقیات سے پتا چلا ہے کہ یہ دعویٰ بے بنیاد ہے۔ اسٹیٹ بینک اور 1LINK (پرائیویٹ) لمیٹڈ دونوں نے تصدیق کی ہے کہ ایسا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ 1LINK نے ان افواہوں کی مذمت کی اور عوام کو یقین دلایا کہ کوئی سائبر حملہ نہیں ہوا۔
جبکہ بینک الفلاح اور ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے بھی سائبر حملےدعوے کو جھوٹا قرار دیا۔