سردیوں میں موسم کیسا رہیگا؟ ماہرین موسمیات نے اہم خبر دیدی

سردیوں میں موسم کیسا رہیگا؟ ماہرین موسمیات نے اہم خبر دیدی

رواں سال موسم سرما خشک گزرنیکی پیشن گوئی،بارشیں معمول سےبہت کم ہونگی،ماہرین کے مطابق موسم پر دو مظاہر اثر انداز ہوتے ہیں،جنکی وجہ سے موسم میں تبدیلی آتی ہے۔ایک مظہر ’’ایل نینو ‘‘جو کہ اگر سمندر کا ٹمپریچر زیادہ ہو جائے، یعنی موسم گرم ہو جائے اور دوسرا ’’لانینو‘‘ جو نارمل درجہ حرارت سے ٹمپریچر کم ہو جائے، یعنی موسم سرد ہو جائے، رواں سال موسم پر پہلا مظہر اثر انداز رہا، جسکے باعث موسمی تغیرکا سامنا کرنا پڑا۔

موسم گرم کے آغاز پر ماہرین موسمیات کیجانب سے ایلینو سے لانینو سسٹم کی کروٹ کے پیش نظر رواں سال بارشیں نارمل سے25 فی صد زیادہ برسنے کا امکان بتایا گیا۔موسمی تغیر کے باعث جہاں بارشیں ضرورت سے زیادہ ہوئیں، وہیں موسم گرما کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مون سون کا اسپیل تیس ستمبر تک لاہور میں رہیگا. سورج کی پوزیشن جب شمال سےجنوب کی جانب جائیگی، موسم گرم سے سرد ہوگا، اندازاً دسمبر کے مِڈ سے لاہور میں کڑاکے کی سردی کا آغاز ہوگا۔موسمی تغیر کے باعث جہاں موسم گرما کی بارشیں55فی صد سے زیادہ ریکارڈ کی گئیں، اسکے برعکس موسم سرما کی بارشیں نارمل سے بھی کم متوقع ہیں ۔یعنی رواں سال موسم سرما زیادہ تر خشک گزریگا.

Author

اپنا تبصرہ لکھیں