ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کیساتھ مزید بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے ملک مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران رات کے اوقات میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
منڈی بہاؤالدین نارووال،سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، ، قصور، لاہور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، بھکر، لیہ،خوشاب، بہاولپور، ، میانوالی ،ملتان، تونسہ اورڈیرہ غازی خان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔ پنجاب کے دیگر اضلاع میں موسم مرطوب رہے گا۔
، دیر، چترال ،سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، بالاکوٹ، ہری پور، بونیر، نوشہرہ، صوابی، چارسدہ، ایبٹ آباد، مہمند، خیبر، باجوڑ، مالاکنڈ، مردان، پشاور، کرک، کوہاٹ، کرم، بنوں، وزیرستان، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقاما ت پر موسلادھار بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، سبی، زیارت،شیرانی، لورالائی، ، لسبیلہ، قلات، خضدار اور نصیر آباد میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم جامشورو، جیکب آباد، کراچی، حیدر آباد، سکھر، شکار پور، دادو اورلاڑکانہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔