رواں ہفتے مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی

رواں ہفتے مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی

آسلام آباد (کرن شہزادی)محکمہ موسمیات کی رواں ہفتے مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی 16 جولائی سے بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے بیشتر علاقوں میں داخل ہونگی اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں 17 سے 20 جولائی کے دوران تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 16 سے 21 جولائی کے دوران تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 17 سے 19 جولائی کے دوران آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے سندھ کے مختلف علاقوں میں 18 اور 19 جولائی کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے کشمیر میں 16 سے 21 جولائی کے دوران تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے گلگت بلتستان میں 17 سے 21 جولائی کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور وقفے وقفے سے بارش کی توقع ہے

Author

اپنا تبصرہ لکھیں