تیز ہواؤں اور آندھی کے باعث ملک بھر میں خطرے کی گھنٹی بج گئی

تیز ہواؤں اور آندھی کے باعث ملک بھر میں خطرے کی گھنٹی بج گئی

تیز ہواؤں اور آندھی کے باعث ملک بھر میں خطرے کی گھنٹی بج گئی

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں 25 جون سے جولائی تک موسمی حالات کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق اس مدت میں ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

موسلادھار بارشوں کے باعث لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد، باغ، راولاکوٹ اور مظفرآباد میں شہری سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

سندھ کے مختلف علاقوں بشمول سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد، کراچی، تھرپارکر، میرپور خاص، ٹھٹھ اور بدین میں 25 تا 28 جون کے دوران گرج چمک اور آندھی طوفان کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

خیبر پختونخواہ کے چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، ایبٹ آباد، بنوں، بنیر، ہزارہ، پشاور، صوابی اور سوات کے مختلف علاقوں میں بھی اسی دوران آندھی، طوفان اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

گلگت بلتستان کے استور، سکردو، گلگت، ہنزہ، شگر، دیامیر، نگر، غذر اور گھانچے کے علاقوں میں بھی 25 جون سے جولائی تک آندھی، طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے پہاڑی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ موجود ہے۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ تیز ہواؤں، آندھی اور طوفان کے دوران کمزور درخت، کچی دیواریں اور کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچنے کا امکان ہوتا ہے، اس لیے ان سے دور رہیں۔ اس دوران کمزور تعمیرات، بجلی کے کھمبے اور بل بورڈز کے قریب نہ جائیں۔

مزید برآں، گاڑیوں کو شیڈ کے نیچے یا کسی محفوظ جگہ پر پارک کریں تاکہ نقصان سے بچا جا سکے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ آندھی اور طوفان کے دوران حدِ نگاہ کم ہو سکتی ہے، جو ٹریفک حادثات کا باعث بن سکتی ہے، لہٰذا ڈرائیورز اور عوام کو خصوصی احتیاط برتنے کی تاکید کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری اور پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ موسمی حالات اور ممکنہ خطرات سے آگاہ رہنے کے لیے پاک این ڈی ایم اے کی ڈیزاسٹر الرٹ ایپ کا استعمال کریں اور اس سے رہنمائی حاصل کریں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں