بلوچستان میں شدید گرمی، سبی میں درجہ حرارت 47 ڈگری تک پہنچ گیا

بلوچستان میں شدید گرمی، سبی میں درجہ حرارت 47 ڈگری تک پہنچ گیا

بلوچستان میں شدید گرمی، سبی میں درجہ حرارت 47 ڈگری تک پہنچ گیا

کوئٹہ (نامہ نگار) محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، خضدار، لسبیلہ، آواران اور گردونواح میں رات کے وقت گرج چمک کے ساتھ تیز بارش متوقع ہے۔

ادارے کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات میں 31، زیارت میں 25 اور ژوب میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ اسی طرح سبی میں آج سب سے زیادہ 47 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جبکہ تربت میں 45، نوکنڈی میں 43، چمن میں 37، گوادر میں 36 اور جیوانی میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ شدید گرمی اور ممکنہ بارشوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ خاص طور پر جنوبی اضلاع میں رہنے والے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بارش اور ممکنہ ژالہ باری کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں