شدیددھند، ملک بھر میں موٹرویز بند

شدیددھند، ملک بھر میں موٹرویز بند

شدیددھند، ملک بھر میں موٹرویز بند

پاکستان ے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث متعدد موٹرویز کو ٹریفک کیلیے بند کر دیا گیا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ دھند کی شدت کے باعث موٹروے ایم 1 رشکئی سے صوابی، موٹروے ایم 3 درکھانہ سے سمندری اور موٹروے ایم 4 ملتان سے عبدالحکیم تک ٹریفک کی روانی کیلئے بند کر دی گئی ہیں۔اسی طرح سے موٹروے ایم 5 ملتان سے روہڑی تک بھی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے۔موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ اقدامات عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئے کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دن کے اوقات میں سفر کریں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیورز تیز رفتاری سے پرہیز کریں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔ہیلپ لائن 130 پر معلومات اور مدد کیلئے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ شدید دھند کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور سفر کے دوران محتاط رہیں تاکہ کسی بھی قسم کے حادثے سے بچا جا سکے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں