لاہور میں مٹی دھول کے خاتمے کیلئے نیا طریقہ اپنانیکافیصلہ
مریم نواز نے چین کی طرز پر لاہور میں فضائی آلودگی اور مٹی دھول سے نجات کا جدید طریقہ لاگو کرنیکا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نے لاہور میں پندرہ سو تعمیراتی مقامات پر پانی کے چھڑکاؤ کا نظام نصب کرنیکا حکم دیا۔ ای پی اے نے تجربات کی کامیابی کے بعد اب اسے عملی طور پر لاگو کرنیکا فیصلہ کیا۔مریم نواز نے سی اینڈ ڈبلیو اور ایل ڈی اے کو فوری واٹر سپرنکل سسٹم لگانیکی ہدایت کرتے ہوئے پندرہ جنوری تک قذافی اسٹیڈیم میں واٹر سپرنکل سسٹم کی تنصیب کا حکم دیا۔ تعمیراتی مقامات کو سبز کپڑے سے ڈھانپنا لازمی ہوگا تاکہ تعمیراتی کام کے دوران سیمنٹ، مٹی اور دھول نہ اڑے۔
ن لیگی رہنماء مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دس فروری کے بعد پانی کے چھڑکاؤ کے طریقہ کار پر عمل نہ کرنے پر مقدمہ درج ہوگا، واٹر سپرنکلرز اور مسٹ کے اس طریقہ کار سے سموگ کے خاتمے کے مشن میں مزید تیزی اور بہتری آئیگی.انھوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کا ادارہ (ای پی اے) نو ماہ سے فضائی آلودگی کے خاتمے کی جنگ لڑ رہا ہے، ماحولیاتی بہتری کیلیے رویوں کی تبدیلی، ہر شہری کا تعاون، جدید مشینری اور طریقوں کا استعمال ضروری ہے۔