آج کہاں ہوگی بارش اور کہاں پڑیگی برف؟

آج کہاں بارش ہوگی اور کہاں پڑیگی برف؟

آج کہاں بارش ہوگی اور کہاں پڑیگی برف؟

محکمہ موسمیات نے آجپاکستان کے بیشتر علاقوں میں برفباری اور بارش کی پیش گوئی کردی ہے، جب کہ بعض علاقوں میں برفباری اور بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیر، مری اسلام آباد، اور گلیات میں بارش جب کہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق، پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں رات اورصبح کے اوقات میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہ نے کا امکان ہے

جب کہ اٹک، جہلم، چکوال،راولپنڈی، میانوالی، بھکر، نورپور تھل، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، خوشاب، نارووال، حافظ آباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، قصور اور لاھور میں بارش کی توقع ہے۔ بینظیرآباد، شکارپور سکھر،اور خیرپور سمیت بالائی سندھ میں بھی رات اور صبح کے اوقات میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مسم شدید سرد اور خشک رہنیکا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش اور کچھ مقامات پر برفباری ہوئی۔ پاکستان کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود جب کہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع اور بالائی سندھ میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی۔سب سے زیادہ بارش چترال (73) ملی میٹر، میر کھانی 29، دیر (بالائی 27، زیریں 03)، دروش بیس، کالام چار پٹن، پاراچنار 03، مالم جبہ، کاکول 02 اور سکردو میں چار ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔سب سے زیادہ برفباری چترال گیارہ انچ، کالام، دروش دو اورمالم جبہ میں ایک انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔ سب سے کم درجہ حرارت زیارت میں منفی گیارہ، قلات منفی نو، کوئٹہ منفی آٹھ، گوپس منفی چھ، پاراچنار، بگروٹ منفی چار، ہنزہ اور لہہ میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں