ملک میں سردی کے حوالے سے بڑی پیشگوئی

ملک میں سردی کے حوالے سے بڑی پیشگوئی

ملک میں سردی کے حوالے سے بڑی پیشگوئی

پاکستان میں جاری سردی کی لہر میں شدت کے بعد پاکستان کے کئی علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے بھی نیچے چلا گیا۔ان دنوں ملک بھر سردی اپنے عروج پر ہونے کے باعث کئی مقامات پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے زیارت میں پارہ منفی 11 ڈگری اور گلگت بلتستان کے علاقے اسکردو میں منفی نو ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔جبکہ قلات میں منفی پانچ اور کوئٹہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسکے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد چار، پشاورچھ، لاہور 10 اور کراچی میں درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

ملک کے طول و عرض میں سردی کے ڈیرے ہیں جب کہ شمالی بلوچستان میں شدید سردی سے ندی نالوں حتیٰ کہ پائپ لائنوں میں بھی پانی جم گیا ہے۔خون جماتی سردی میں زیارت، کوئٹہ اور قلات میں گیس پریشر میں کمی سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔کراچی میں بھی سرد ہواؤں کے باعث ٹھنڈ بڑھ گئی، لاھور سمیت پنجاب بھر میں شدید سردی ہے۔مری میں برف باری کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا ہے

جب کہ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات نے رواں سیزن میں بارش اور برف باری کم ہونے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ جنوری کے دوسرے ہفتے سے سردی بڑھنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں