سوزوکی نے اپنی موٹر سائیکل پر شاندار آفر لگا دی

سوزوکی نے اپنی موٹر سائیکل پر شاندار آفر لگا دی

سوزوکی نے اپنی موٹر سائیکل پر شاندار آفر لگا دی

ملک میں جاری مھنگائی کے باعث عوام کی قوت خرید بھی متاثر ہوئی ہے جسکی وجہ سے موٹر سائیکل ساز کمپنیوں کو بھی پریشان کن صورتحال سے کا سامنا ہے تاہم کمپنیاں صارفین کو متوجہ کرنے کیلیے دلکش پیشکش کرتی دکھائی دیتی ہیں ۔

اسی تناظر میں سوزوکی نے اپنی شاندار موٹر سائیکل ’ سوزوکی جی ڈی 110 ایس ‘(سوزوکی جی ڈی ایس 110)پر شاندار پیشکش کر دی ہے ، اس موٹر سائیکل کی قیمت تین لاکھ 52 ہزار روپے ہے لیکن اب صارفین بغیر کیس اضافی رقم کے یہ موٹر سائیکل قسطوں پر بھی حاصل کر سکتے ہیں، سوزوکی جی ڈی 110 ایس پچیس فی صد یعنی 88 ہزار روپے ایڈوانس ادا کر کے حاصل کر سکتے ہیں جب کہ موٹر سائیکل کی ماہانہ قسط گیارہ ہزار روپے ہو گی ۔یہ موٹر سائیکل کمپنی کی جانب سے چار مختلف رنگوں میں دستیاب ہے جن میں سرخ ، گرے،سیاہ ، اور نیلا رنگ شامل ہے ۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں