سونا مزید سستا ہوگیا
سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے ، بین الاقوامی اور پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں سونیکی قیمت میں بھاری کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونیکی فی تولہ قیمت میں گیارہ سو روپے کی کمی واقع ہوئی ، جسکے بعد سونے کی فی تولہ قیمت دو لاکھ 60 ہزار چار سو روپے کا ہو گیا ۔اسکے علاوہ بائیس گرام سونے کی قیمت میں 9 سو43 روپے کمی ہوئی جسکے بعد قیمت دو لاکھ 23 ہزار 251 روپے ہو گئی ہے جب کہ 22 گرام 10 قیرات سونے کی قیمت دو لاکھ 4 ہزار 647 روپے ہے۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں ساتھ ڈالر فی اونس کم ہو کر 2490 ڈالر ہو گئی ہے۔