سیمنٹ کی ریٹیل قیمتیں سامنے آگئیں، فی بوری کتنے کی ہو گئی؟

سیمنٹ کی ریٹیل قیمتیں سامنے آگئیں، فی بوری کتنے کی ہو گئی؟

پاکستان بھر میں سیمنٹ کی ریٹیل ریٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ملاجلا رجحان رہا، ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1260 روپے ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1254 روپے ریکارڈکی گئی تھی،اسی طرح تیس 30 مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1198 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.03 فیصدکم ہے۔

پیوستہ ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1199 روپے ریکارڈکی گئی تھی رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1243 روپے، راولپنڈی 1236 روپے، گوجرانوالہ 1290 روپے، سیالکوٹ 1250 روپے، لاہور1296 روپے، فیصل آباد 1240 روپے، سرگودھا 1260روپے، ملتان 1281 روپے، بہاولپور1280 روپے، پشاور1250 روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1230روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ کراچی میں گزشتہ ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1164 روپے، حیدرآباد1180 روپے، سکھر1300 روپے، لاڑکانہ 1173 روپے، کوئٹہ 1195روپے اور خضدارمیں 1177 روپے ریکارڈ کی گئی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں