انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

کراچی (فنانس رپورٹر)پاکستانی روپے کی قدر میں ایک بار پھر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 6 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 283 روپے 70 پیسے ہو گئی۔انٹربینک میں دیگر کرنسیوں کے نرخ بھی جاری کیے گئے، جن کے مطابق: سعودی ریال: 75 روپے 59 پیسے،بحرینی دینار: 751 روپے 93 پیسے،اُمانی ریال: 736 روپے 84 پیسے،کویتی دینار: 926 روپے 54 پیسے،قطری ریال: 77 روپے 82 پیسے،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 283 روپے 50 پیسے جبکہ قیمت فروخت 285 روپے 75 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں