پاکستانی برآمدات میں انقلاب! تجارتی معیار اور مسابقتی نظام میں بڑی تبدیلیاں متوقع

پاکستانی برآمدات میں انقلاب! تجارتی معیار اور مسابقتی نظام میں بڑی تبدیلیاں متوقع

پاکستانی برآمدات میں انقلاب! تجارتی معیار اور مسابقتی نظام میں بڑی تبدیلیاں متوقع

اسلام آباد: وزیر تجارت جام کمال خان کی صدارت میں نیشنل کوالٹی انفراسٹرکچر (NQI) سے متعلق نیشنل کمپلائنس سنٹر (NCC) کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک کے تجارتی معیار اور مسابقتی نظام کو بہتر بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں ڈاکٹر نبیل امین، سربراہ این سی سی نے وزیر تجارت کو ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دی اور ورلڈ بینک مشن کے حالیہ دورے کا جائزہ لیا گیا۔ مشن کا مقصد پاکستان کے نیشنل کوالٹی انفراسٹرکچر کو بین الاقوامی معیار پر لانے کے لیے تجاویز دینا تھا۔

وزیر تجارت نے پاکستان کے معیار اور کمپلائنس سسٹم کو مزید بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے این سی سی کو ہدایت دی کہ وہ نئی حکمت عملی تیار کرے جو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تجارتی معیار کو بڑھا سکے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل کمپلائنس ایڈوائزری کونسل (NCAC) کا اہم اجلاس اپریل کے وسط میں بلایا جائے گا، جہاں پاکستان کے برآمدی معیار کو مزید مستحکم کرنے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

ورلڈ بینک کے تعاون سے پاکستان میں نیشنل کوالٹی انفراسٹرکچر کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالنے پر اتفاق کیا گیا، تاکہ ملکی مصنوعات عالمی منڈی میں زیادہ مؤثر طریقے سے اپنی جگہ بنا سکیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں