کرپٹو دنیا میں انقلاب، ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹرمپ ڈالر متعارف
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے کرپٹو کرنسی منصوبے کا آغاز کرتے ہوئے اپنی نئی کرنسی Trump Doller” لانچ کر دی ہے۔ٹرمپ Doller کے اعلان کے بعد بعد اسکی قیمت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں انٹری کیساتھ ہی ٹرمپ ڈالر کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر کئی ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے،جو اسکی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ظاہر رہی ہےٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم اور ایکس پر ایک پیغام شیئر کیا،
جس میں انھوں نے ٹرمپ ڈالر کی نقاب کشائی کی۔ سکے کو خاص طور پر کسی بھی اہم شخصیت، تحریک یا انٹرنیٹ کے وائرل ٹرینڈ سے فائدہ اٹھانے کیلیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ سکے کی آفیشل ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ اسکا مقصد ایک ایسے رہنماء کو جشن دینا ہے جو کسی بھی رکاوٹ کے باوجود پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہوتا ہے۔واضح رہے کہ سکے کی ابتدائی لانچ کے بعد Trump ڈالر کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن تقریباً چھ ارب Doller تک پہنچ گئی ہے۔
کرپٹو کرنسی کے مخالف ٹرمپ نے 2024 کی صدارتی مہم کے دوران اس شعبے کیلئے ضوابط میں نرمی کا وعدہ کیا تھا اور اب وہ کرپٹو کرنسی کی حمایت کرنیوالے ہیں۔سکے کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق 2سو ملین میم سکے جاری کئے گئے ہیں۔ فائٹ فائٹ ایل ایل سی کمپنی کا کہنا ہے کہ اگلے تین سالوں میں مزید آٹھ سو ملین سکوں کا اجراء کیا جائیگا۔خیال رہے کہ ٹرمپ ڈالر کی کامیاب لانچ نے کرپٹو کرنسی کی دنیا میں ایک نیا باب رقم کر دیا ہے اور اسکی مقبولیت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے،جس سے کئی لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔