پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ، پہلی بار ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح عبور کرلی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ، پہلی بار ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح عبور کرلی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ، پہلی بار ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح عبور کرلی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے1 لاکھ پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کرلی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رحجان برقرار ہے اور مارکیٹ نے ہفتے کے چوتھے روز اہم سنگ میل عبور کرلیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی دیکھی گئی، سو انڈیکس 7 سو90پوائنٹس اضافے کیساتھ کھلا، جسکے بعد انڈیکس 1 لاکھ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔اسٹاک ایکسچینج میں سو انڈیکس 1 لاکھ 59پوائنٹس پرٹریڈ کر رہا ہے۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈترقی معاشی بہتری کی نوید ہے،

معاشی اور اقتصادی پالیسیزدرست سمت میں گامزن ہیں، اس سے پاکستان کی معیشت میں نمایاں بہتری آئیگی.گزشتہ روز بھی اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈریڈ انڈیکس چھبیس سو پوائنٹس اضافے کیساتھ کھلا تھا اور منٹوں میں اٹھانوے ہزار سے بلند ہوگیا۔مارکیٹ کے اختتام پر 4ہزار 695 پوائنٹس اضافے سے انڈیکس(99) ہزار 2 سو انسٹھ پوائنٹس کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔بینچ مارک نے ایک دن میں سب سے زیادہ پوائنٹس کے اضافہ کا ریکارڈ بنایا تھا۔ماہرین کا کہنا تھا اسلام آباد میں سیاسی ہلچل ختم ہونے سے مارکیٹ کا مثبت رد عمل آ یا، معاشی اشاریہ مثبت ہونیکی وجہ سے مارکیٹ کا مثبت رجحان برقرارہے اور سرمایہ داروں میں اعتماد دیکھا جا رہا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں