سات سو 50 روپے والا پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

سات سو 50 روپے والا پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

پاکستان شہریوں کی بڑی تعداد پرائز بانڈز میں سرمایہ کاری کرتی ہے کیوں کہ اسے محفوظ تصور کیا جاتا ہے، پرائز بانڈ پر کوئی ماہانہ منافع تو فراہم نہیں کیا جاتا لیکن لوگوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے انعامی رقم دی جاتی ہے جو باقاعدہ سے منعقد ہوتے ہیں۔
سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے 60 کی دہائی سے پرائز بانڈ اسکیم متعارف کروائی اور مرکزی بینک اس کے منیجر کے طور پر فرائض انجام دیتے ہیں،3 ماہ کے وقفے کیساتھ نیشنل سیونگز قرعہ اندازی منقد کرتا ہے اور جیتنے والے خوش نصیبوں کے نمبرز کا اعلان کیا جاتا ہے،اس اسکیم کا مقصد فنڈز اکٹھا کرنا تھا اور عام آدمی کیلئے کسی نقصان کے بغیر فنڈز رکھنے کا یہ بہترین طریقہ ہے۔
ساتھ سو50 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی
سال 2024 کے شیڈول کے مطابق 7 سو 50 روپے کے پرائز بانڈ کی اگلی بلیٹنگ پندرہ اکتوبر بروز منگل کو نیشنل سیونگز ڈویژن کے فیصل آباد آفس میں ہوگی،اس بانڈ کے پہلے انعام کی رقم 1.5 ملین روپے ہے جبکہ دوسرے انعام کے تین امیدواروں کو پچاس لاکھ روپے دیے جاتے ہیں جبکہ 1696 تیسرے انعامات ہیں جن کے فاتحین کو 9300 روپے کا نقدم انعام دیا جاتا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں