مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، اقوام متحدہ نے جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ کے تنازع اور کشیدگی مزید پھیلنے کے امکان کو ظاہر کرتے ہوئے اسکی مذمت کی اور 1 بار پھر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔منگل کو ایران کیجانب سے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ مزید نہیں پھیلنی چاہیے یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔واضح رہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر 4سوسے زیادہ میزائل داغے گئے ہیں، جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں سائرن بج اٹھے۔دوسری جانب غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ مسلح افراد زمینی راستے سے بھی اسرائیل میں گھس گئے ہیں،
اور فائرنگ سے متعدد اسرائیلی ہلاک ہوگئے ہیں۔ادھر ایرانی پاسداران انقلاب گارڈ نے اسرائیل پر حملے بعد کہا ہے کہ ہم نے اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصراللہ پر حملے کا بدلہ لیا ہے۔اسرائیل پر میزائل داغنے کے بعد اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ ایران نے اسرائیل پر متعدد میزائل داغے ہیں۔پاسداران انقلاب کے مطابق اسرائیل کی جانب داغے گئے میزائلوں نے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے خبردار کیاکہ اب اگر اسرائیل نے کارروائی کی تو اسے شدید جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑیگا