وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تمام منصوبوں کے پروجیکٹ ڈائریکٹرز کو جلد از جلد تعینات کیا جائے.
وہ پی ایس ڈی پی کے تحت جاری وزارت منصوبہ بندی کے منصوبوں پر تفصیلی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے. اجلاس میں وزارت منصوبہ بندی کے منصوبوں کا مکمل جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر انھوں نے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی کی رکی ہوئی فائلوں کو فوری نکالا جائے تاکہ کسی کام میں تاخیر نہ ہو. تمام رکے ہوئے کاموں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی.
پارلیمانی سیکرٹری وجہیہ اکرام کی عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ اجلاس میں شرکت
وزارت کا عملہ صرف پروجیکٹ ڈائریکٹرز کو عملے کی بھرتیوں میں سہولیات فراہم کرے گا.احسن اقبال نے تمام اسسٹنٹ چیفس اور ریسرچ افسران کو ہدایت کی کہ وہ بیرون ملک اعلیٰ یونیورسٹیوں میں اسکالرشپ کے لیے اپلائی کریں. احسن اقبال نے کہا تحقیق و جدت کا عمل رکنا نہیں چاہئے.