وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو ایسی تقریر نہیں کرنا چاہیے تھی، بیرسٹر سیف

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو ایسی تقریر نہیں کرنا چاہیے تھی، بیرسٹر سیف

کے پی کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہےکہ علی امین گنڈاپور کو ایسی تقریر نہیں کرنی چائیے تھی مگر اس پر جو حکومتی رد عمل ہے وہ بھی ٹھیک نہیں۔ گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین کو تقریر نہیں کرنی چاہیے، لوگ تجربے سے سیکھتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اس پر معذرت کر چکے ہیں۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ دیر رات کے بعد وزیراعلیٰ کے پی علی امین سے رابطہ ہوا لیکن تفصیل سے بات نہیں ہو سکی، رات کو وضاحت کردی تھی کہ انکے ساتھ دو افراد تھے ان دو کے بھی فون بند تھے۔مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جمہوری حقوق نہ دئیے جائیں تو پھر جلسوں میں تقریرجذباتی انداز میں ہوتی ہے،

کارکنوں کے جذبات کو کنٹرول کرنےکیلئے لیڈرکا تقریرکرنا پولیٹیکل گروپ ڈائنامکس ہوتی ہیں، تقریرمیں بعض ایسے الفاظ استعمال کئے گئے جو نازیبا تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر قابل اعتراض الفاظ ادا ہوئے بھی ہیں تو اس کیلئے قوانین موجود ہیں، ڈیفامیشن لاء اور دیگر قوانین ہیں اسکے تحت کارروائی کرلیں، یہ نہ کریں کہ پارلیمنٹ کا اجلاس ختم ہوتے ہی ایم این ایزکو پکڑنا شروع کر دیا، ایسا ماحول بنادیا جیسےخدانخواستہ کسی غیر ملکی فوج نے حملہ کر دیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں