سائبر سیکیورٹی کو مزید مستحکم بنانے کیلئے معاہدہ

سائبر سیکیورٹی کو مزید مستحکم بنانے کیلئے معاہدہ

سائبر سیکیورٹی کو مزید مستحکم بنانے کیلئے معاہدہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)نادرا، نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ (این ٹی ایل) اور نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم آف پاکستان (پی کے سی ای آر ٹی) نے اپنے سائبرسیکیورٹی اقدامات کو مضبوط تر بنانے کیلئے ممکنہ خطرات کے بارے میں معلومات اور متعلقہ ڈیٹا کے باہمی تبادلے کے معاہدے کیے ہیں۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب نادرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں چیئرمین نادرا نے بھی شرکت کی۔ معاہدے کے تحت این ٹی ایل ، نادرا اور نیشنل سائبرایمرجنسی رسپانس ٹیم سائبرسکیورٹی کے خطرات اور واقعات سے متعلق حساس معلومات ایک دوسرے کو فراہم کرینگے. اور ضرورت پڑنے پر پاکستان کے ڈیجیٹل اثاثوں کو متاثر کرنیوالے واقعات پر ملکر جوابی اقدامات کرینگے.

اشتراک کے تحت سائبرسیکیورٹی واقعات کی مشترکہ تحقیقات کی جائینگی.اور سائبرسیکیورٹی ٹیکنالوجی اور حکمت عملیوں کو بہتر بنانے کیلیے تحقیق و ترقی کے منصوبوں پر کام کیا جائیگا.۔ معاہدے کے تحت سائبرسیکیورٹی کے مختلف شعبوں پر تربیتی سیشن منعقد کیے جائینگے.

اور شہریوں کی آگاہی میں اضافہ کیلئے خصوصی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائیگا.معاہدے پر نادرا کے چیف انفارمیشن سیکیورٹی آفیسر ڈاکٹر مونس اخلاق، این ٹی ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید اشرف اور ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبرایمرجنسی رسپانس ٹیم ڈاکٹر حیدر عباس نے دستخط کیے۔ تینوں اداروں کے درمیان اشتراک سے پاکستان میں ڈیجیٹل ماحول کو محفوظ تر بنانے کی کوششوں کو استحکام ملیگا.

اپنا تبصرہ لکھیں