چینی موسمیاتی ادارے نے سیٹلائٹ کا رخ پاکستان کی ساحلی پٹی کی جانب موڑ دیا

چینی موسمیاتی ادارے چائنیز میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن نے پاکستان کے ساحلی مقامات پر سمندری طوفان کی نگرانی کے لیے سیٹلائٹ کا رخ موڑ دیا ہے۔

یہ اقدام محکمہ موسمیات پاکستان کی درخواست پر اٹھایا گیا ہے تاکہ سمندری طوفان کے ممکنہ اثرات کی فوری پیشگوئی کی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق، سیٹلائٹ سے ہر ایک منٹ بعد سائیکلون کی ویڈیوز شئیر کی جا رہی ہیں، جو کہ اس طوفان کی صحیح صورتحال سے آگاہی فراہم کرنے میں معاون ثابت ہو رہی ہیں۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے پاکستانی ساحلی علاقوں میں طوفان کے ممکنہ اثرات کی بہتر پیشگوئی کی جا سکتی ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں