حکومت کو قرضوں کے بجائے سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہیے :عاطف اکرام

حکومت کو قرضوں کے بجائے سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہیے :عاطف اکرام

صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کو قرضوں کے بجائے سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہیے :عاطف اکرام ایک اجلاس میں کہا ہے حکومت مہنگے قرضوں کا بوجھ عام عوام اور بزنس کمیونٹی پر ڈال رہی ہے-

انہوں نے کہا آئی ایم ایف سے بھی قرض 5 فیصد سے زیادہ شرح سود پر لیا جارہا ہے-بزنس فرینڈلی ماحول بنایا جائے اور بجلی و گیس کے نرخوں میں کمی کی جائے –

چیئرمین کیپٹل آفس کریم عزیز نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی خدمات حاصل کرنا ضروری ہے-

کریم عزیز ہمسایہ ممالک سے قرض ری شیڈولنگ کے حوالے سے بھی فی الحال کامیابی نہیں ملی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ مقامی سرمایہ کاروں کو بھی مراعات دی جائیں-

نائب صدر طارق جدون کا کہنا تھا کہ حکومتی ادارے نان فنکشنل ہیں ان کو بند کیا جائے-چئیرمین کوارڈنیشن ملک سہیل نے کہا شرح سود کو سنگل ڈیجیٹ میں لائے بغیر سرمایہ کاری کو فروغ نہیں دیا جاسکتا ہے-
اس کے علاوہ چئیرمین کوارڈنیشن ملک سہیل نے سرکاری نان فنکشنل اداروں کو بند کرنے سے اخراجات کمی ہوگی-

Author

اپنا تبصرہ لکھیں