وزیر اعظم کی پاکستان میں ٹیکس کے مقدمات کے جلد حل کے لیے ایپیلیٹ ٹریبیونلز کا قیام کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے امور پر اہم اجلاس کا انعقاد کیا۔ اس اجلاس میں وزیراعظم نے ٹیکس سے متعلق مقدمات کے جلد نمٹانے کیلئے ان لینڈ ریونیو ایپیلیٹ ٹریبیونلز کے قیام کا بھی عمل میں لانے کی ہدایت دی۔

وزیراعظم ن آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق، ایف بی آر کے اچھے کارکردگی دکھانے والے افسران کے لیے اعزاز دینے کے حوالے سے بھی حکمت عملی ترتیبات کی ہدایت دی۔

اس اجلاس کو وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، اراکین قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی، بیرسٹر عقیل ملک، بیرسٹر دانیال چوہدری، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل، چئیر مین ایف بی آر اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ایپیلیٹ ٹریبیونلز ان لینڈ ریونیو کے قیام کے حوالے سے کام کو آغاز ہو چکا ہے، اور ان ٹریبیونلز میں ججز کی تعیناتی کے حوالے سے شفاف تحریری امتحانات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں