پیٹرول 266، ڈیزل 272 روپے فی لیٹر، مہنگائی کا نیا طوفان عوام پر ٹوٹ پڑا

پیٹرول 266، ڈیزل 272 روپے فی لیٹر، مہنگائی کا نیا طوفان عوام پر ٹوٹ پڑا

پیٹرول 266، ڈیزل 272 روپے فی لیٹر، مہنگائی کا نیا طوفان عوام پر ٹوٹ پڑا

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن وزارتِ خزانہ نے جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات سے فوری طور پر کر دیا گیا ہے اور یہ اگلے 15 روز کے لیے مؤثر ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 262.59 روپے سے بڑھ کر 272.98 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے، اور اب نئی قیمت 258.43 روپے سے بڑھ کر 266.79 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق، قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور ملکی کرنسی کی قدر میں کمی کے باعث کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر کاربن لیوی بھی نافذ کر دی گئی ہے، جو قیمتوں میں اضافے کی ایک اور وجہ بنی ہے۔

عوامی حلقوں کی جانب سے اس اضافے پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے، جو پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں