ملک میں ممکنہ طوفانی بارشیں، این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری

ملک میں شدید بارشوں کا امکان، این ڈی ایم اے کا ممکنہ سیلاب الرٹ جاری

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق پنجاب کے متعدد شہروں میں ندی نالوں کے بپھرنے اور سیلابی صورتِ حال پیدا ہونے کا اندیشہ ہے، جبکہ سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی موسلا دھار بارشوں کے باعث پانی جمع ہونے اور معمولاتِ زندگی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

ادھر خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جو لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی سیلاب کا سبب بن سکتی ہیں۔

گلگت بلتستان میں گلیشیئرز کے پگھلاؤ سے پانی کے بہاؤ میں خطرناک اضافہ متوقع ہے، جبکہ آزاد کشمیر میں بھی شدید بارشوں سے اربن فلڈنگ اور نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے کا خطرہ پیدا ہو چکا ہے۔

این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور عوام کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں