کوالالمپور: نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے FIH نیشنز کپ 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 6 گولز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ نیوزی لینڈ نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے میدان پر مکمل کنٹرول برقرار رکھا۔
پہلا کوارٹر
میچ کے آغاز سے ہی نیوزی لینڈ نے پاکستان پر دباؤ قائم رکھا۔
کوسلیٹ اسکاٹ نے پہلا
ہیہا سیم نے دوسرا گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو 0-2 کی برتری دلائی۔
دوسرا کوارٹر
نیوزی لینڈ نے برتری کو مزید مستحکم کیا۔ٹھامس ڈائلان، فنڈلے شان اور بوائیڈ اسکاٹ کے گولز کی بدولت نیوزی لینڈ نے برتری 0-5 تک پہنچا دی۔
تیسرا کوارٹر
پاکستان نے بالآخر مقابلے میں واپسی کی کوشش کی۔
حیات ذکریا نے گول کر کے ٹیم کا کھاتہ کھولا اور اسکور 1-5 کر دیا۔
چوتھا کوارٹر
کوسلیٹ اسکاٹ نے ایک اور گول کر کے نیوزی لینڈ کی برتری 1-6 کر دی۔سفیان خان نے پینالٹی کارنر پر پاکستان کا دوسرا گول کیا، لیکن مزید واپسی ممکن نہ ہو سکی۔
پاکستان کی کارکردگی
پاکستانی ٹیم فائنل میں دباؤ کا شکار رہی، لیکن پورے ایونٹ میں ان کی کارکردگی متاثر کن رہی۔ ٹیم نے فائنل تک پہنچ کر نئی امیدیں جگائیں، اور نوجوان کھلاڑیوں نے مستقبل کے لیے روشن امکانات ظاہر کیے۔
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ہاکی فائنل! کوئٹہ میں براہ راست دیکھنے کا خصوصی انتظام
کوئٹہ: ملائیشیا میں جاری FIH ہاکی نیشنز کپ 2025 کا فائنل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا، جسے کوئٹہ کے شائقین ہاکی ایوب سپورٹس کمپلیکس میں نصب بڑی اسکرین پر براہ راست دیکھ لیے۔
یہ اقدام وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت اور مشیر کھیل و امورِ نوجوانان مینا مجید بلوچ کی خصوصی دلچسپی پر اٹھایا گیا۔ سیکرٹری کھیل بلوچستان دُرا بلوچ اور ڈائریکٹر جنرل کھیل یاسر بازئی کو اس سلسلے میں مکمل انتظامات کی ہدایات جاری کی گئیں، اور تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
سیکرٹری کھیل دُرا بلوچ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا:قومی ہاکی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی ہے، پوری قوم کی دعائیں ٹیم کے ساتھ ہیں۔ شائقین ہاکی بڑی اسکرین پر میچ دیکھ کر بھرپور لطف اندوز ہوں گے۔فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا، اور ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں داخلہ عوام کے لیے کھلا ہوگا تاکہ لوگ اجتماعی طور پر یہ تاریخی لمحہ دیکھ سکیں۔