عاصم منیر بااثر شخصیت، ایٹمی ملک پاکستان کو پسند کرتا ہوں،ٹرمپ کا فیلڈ مارشل سے ملاقات

عاصم منیر بااثر شخصیت، ایٹمی ملک پاکستان کو پسند کرتا ہوں،ٹرمپ کا فیلڈ مارشل سے ملاقات

عاصم منیر بااثر شخصیت، ایٹمی ملک پاکستان کو پسند کرتا ہوں،ٹرمپ کا فیلڈ مارشل سے ملاقات

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کو عالمی امن کا ضامن قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت جیسے دو جوہری ممالک کے درمیان ممکنہ جنگ کو روکا اور دونوں کو امن اور تجارت کی راہ پر گامزن کیا۔

واشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے پاکستان کے لیے غیر معمولی الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا: “مجھے پاکستان بہت پسند ہے، وہاں کے لوگ بہت زبردست ہیں، اور ان کے ساتھ میرا تجربہ ہمیشہ بہترین رہا ہے۔”

انہوں نے واضح کیا کہ جنوبی ایشیا میں کشیدگی جب اپنے عروج پر تھی، اُس وقت انہوں نے دونوں ممالک کے بیچ ثالث کا کردار ادا کیا اور جنگ جیسے خطرناک راستے کو مذاکرات میں بدلا۔

ٹرمپ ماضی میں بھی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے رہے ہیں اور مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش بھی کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فوجی اور سیاسی قیادت نے جس تدبر کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تعریف ہے۔

عالمی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بلین ڈالرز کی تجارت کے باوجود بھارت ٹرمپ کا اعتماد حاصل نہ کر سکا، جبکہ پاکستان کے ساتھ ان کی دوستی کئی بار عالمی منظرنامے پر نظر آئی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں