تجارتی تنظیموں کے قوانین میں انقلابی اصلاحات، جام کمال خان کی قیادت میں نئی تاریخ رقم

تجارتی تنظیموں کے قوانین میں انقلابی اصلاحات، جام کمال خان کی قیادت میں نئی تاریخ رقم

تجارتی تنظیموں کے قوانین میں انقلابی اصلاحات، جام کمال خان کی قیادت میں نئی تاریخ رقم

وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان کی زیرِ نگرانی وزارتِ تجارت نے تجارتی تنظیموں کے قواعد 2013 میں اصلاحات کے لیے ملک گیر مشاورتی مہم کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد پاکستان میں ایک شفاف، جدید اور جامع تجارتی نظام کا قیام ہے۔
ڈی جی ٹی او (ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشنز) اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے اشتراک سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں اصلاحاتی سیشنز منعقد کیے جائیں گے۔
جام کمال خان کے مطابق، پرانے قواعد کے باعث تجارتی اداروں کو قانونی پیچیدگیوں کا سامنا رہا، اور ان کا اثر و رسوخ بھی متاثر ہوا۔ نئے قواعد نہ صرف کارپوریٹ شفافیت اور ڈیجیٹل کمپلائنس پر مبنی ہوں گے بلکہ صنفی مساوات کو بھی فروغ دیں گے۔
ڈی جی ٹی او کے مطابق یہ اصلاحات اقوامِ متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف (SDGs) اور کمپنیز ایکٹ 2017 سے مکمل ہم آہنگ ہوں گی۔
آن لائن شرکت کی سہولت کے ذریعے ملک کے دور دراز علاقوں میں موجود کاروباری حلقوں کو بھی اس مشاورتی عمل میں شریک کیا جائے گا۔ SMEs، خواتین کاروباری افراد، اور علاقائی تجارتی تنظیمیں اصلاحات کے اس عمل کا مرکزی حصہ ہوں گی۔
فیڈریشن کے صدر نے DGTO اور وزارتِ تجارت کی ان کوششوں کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں