امریکہ میں پاکستانیوں کا سیلاب، آرمی چیف کے اعزاز میں تاریخی استقبال

امریکہ میں پاکستانیوں کا سیلاب، آرمی چیف کے اعزاز میں تاریخی استقبال

امریکہ میں پاکستانیوں کا سیلاب، آرمی چیف کے اعزاز میں تاریخی استقبال

واشنگٹن ڈی سی:چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکا کے سرکاری دورے کے دوران واشنگٹن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے جذباتی اور فکرانگیز ملاقات کی، جس میں انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو ملک کے “اصل سفیر” قرار دیتے ہوئے قومی ترقی میں ان کے کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل کو واشنگٹن ڈی سی میں شاندار استقبال ملا۔ پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنی بھرپور حمایت اور جذبات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور عالمی سطح پر اپنی کامیابیوں سے پاکستان کی معیشت اور ساکھ کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

اوورسیز پاکستانیوں نے بھی آپریشن بنیانِ مرصوص / معرکۂ حق میں پاک فوج کی شجاعت اور پیشہ ورانہ مہارت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
ملاقات میں خیالات، تجربات اور تجاویز کا کھل کر تبادلہ ہوا، جسے آرمی چیف نے بڑی سنجیدگی سے سنا اور سراہا۔

فیلڈ مارشل نے زور دے کر کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ روابط کے تسلسل اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے، تاکہ موجودہ قومی چیلنجز کا مؤثر انداز میں سامنا کیا جا سکے۔

ملاقات کا اختتام ایک نئے ولولے، عزم اور قومی یکجہتی کے جذبے کے ساتھ ہوا، جس میں محفوظ، خوشحال اور مضبوط پاکستان کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں