ہنزہ: جنت کو گندا کرنے والے ہاتھ بےقابو؟

ہنزہ: جنت کو گندا کرنے والے ہاتھ بےقابو؟

ہنزہ: جنت کو گندا کرنے والے ہاتھ بےقابو؟

ہنزہ کے معروف LUXUS ہوٹل کی سیوریج لائنز براہِ راست ہنزہ جھیل میں ڈالنے کا انکشاف ہوا ہے، جو قدرتی حسن کی علامت اور سیاحوں کا پسندیدہ مقام تھا۔ ایک غیر ملکی ویلاگر، جورج بکلے، کی ویڈیو رپورٹ نے اس آلودگی کی حقیقت کو بے نقاب کیا، جس میں واضح طور پر دکھایا گیا ہے کہ کس طرح گندا پانی جھیل میں شامل ہو رہا ہے۔

ہنزہ کی یہ جھیل کبھی نیلے شفاف پانی اور قدرتی خوبصورتی کی علامت تھی، لیکن اب بدبو اور آلودگی نے اس کا حلیہ بدل دیا ہے۔ مقامی کمیونٹی، ماحول دوست افراد، اور سیاحتی ادارے اس معاملے پر آواز اُٹھا رہے ہیں، اور اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب اس مسئلے کی جانب توجہ دیں۔

ہم گلگت بلتستان انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (GBEPA) سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر تحقیقات شروع کی جائیں اور ان اداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جو اپنے منافع کے لیے قدرتی وسائل کو تباہ کر رہے ہیں۔

یہ وقت ہے کہ ہم اپنے قدرتی وسائل کا تحفظ کریں، ورنہ آنے والی نسلیں صرف آلودہ پانی اور افسوس کے قصے سنیں گی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں