حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 258 روپے 43 پیسے کر دی ہے۔ فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اوگرا اور متعلقہ وزارتوں کی سفارشات کی بنیاد پر یہ اضافہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق نئی قیمتیں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی اور یہ 15 دنوں کے لیے مؤثر رہیں گی۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 80 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی پرانی قیمت 253 روپے 63 پیسے سے بڑھ کر 258 روپے 43 پیسے ہوگئی ہے۔ اسی طرح، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 254 روپے 64 پیسے سے بڑھ کر 262 روپے 59 پیسے ہو گئی ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں