اسلامی دنیا متحد ،ایران کے ساتھ ہیں، سعودی ولی عہد کا اسرائیل کو دو ٹوک پیغام

اسلامی دنیا متحد ،ایران کے ساتھ ہیں، سعودی ولی عہد کا اسرائیل کو دو ٹوک پیغام

اسلامی دنیا متحد ،ایران کے ساتھ ہیں، سعودی ولی عہد کا اسرائیل کو دو ٹوک پیغام

ریاض/تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی ولی عہد نے ایرانی صدر پر زور دیا کہ علاقائی تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کیا جائے اور طاقت کے استعمال سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ایران کی خودمختاری اور سلامتی کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کی مذمت کرتا ہے۔

محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکومت دانستہ طور پر ایران سے محاذ آرائی بڑھا رہی ہے تاکہ امریکا کو ممکنہ جنگ میں دھکیلا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آج پوری اسلامی دنیا ایران کی حمایت میں یکجا ہے، اور ہمیں یقین ہے کہ ایران دانش مندی سے فیصلہ کرے گا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اس موقع پر کہا کہ جب بھی خطے میں امن کے قریب پہنچنے کی کوشش کی گئی، اسرائیل نے اسے سبوتاژ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران باہمی تعاون کے ذریعے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن قائم کر سکتے ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں