خیبر میزائل جلد اسرائیل پر برسیں گے، دنیا حیران رہ جائیگی، پاسداران انقلاب

خیبر میزائل جلد اسرائیل پر برسیں گے، دنیا حیران رہ جائیگی، پاسداران انقلاب

خیبر میزائل جلد اسرائیل پر برسیں گے، دنیا حیران رہ جائیگی، پاسداران انقلاب

تہران ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی جنگی کشیدگی نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ ایران کی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی “خیبر” بیلسٹک میزائل اسرائیل پر داغے جائیں گے، اور یہ حملے دنیا کو حیرت میں ڈال دیں گے۔

پاسداران انقلاب کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی افواج نے اسرائیل کے 150 حساس فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے، جن میں فوجی اڈے، اسلحہ ساز تنصیبات اور وہ مراکز شامل ہیں جہاں سے ایران اور فلسطینیوں پر حملے کیے جاتے ہیں۔

ایرانی فضائیہ نے بیلسٹک میزائلوں اور جدید ڈرونز کے ذریعے مقبوضہ علاقوں میں حملے کیے، جنہیں “آپریشن وعدہ صادق” کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

ترجمان نے خبردار کیا کہ ایران کی سیکیورٹی ہماری سرخ لکیر ہے، جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ہم ہر جارحیت کا بھرپور جواب دے رہے ہیں۔
دوسری طرف، امریکہ نے ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی مندوب نے کہا ہے کہ ایران کے حملے ناقابل برداشت ہیں اور بین الاقوامی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

عالمی مبصرین کے مطابق اگر ایران کی جانب سے “خیبر میزائل” داغے گئے تو خطے میں جنگ ایک نیا، تباہ کن موڑ لے سکتی ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں